کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ عبداللہ شفیق نے 32 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام نے 19 رنزبنائے وہ افتخار احمد کی گیند پر وینس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،
محمد حفیظ نے آٹھ رنز بنائے اور وہ غلام مدثر کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ فل سالٹ نے 8 رنز بنائے اور ووڈ کی گیند پر محمد نواز کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے 45 گیندوں پر 70 رنز بنائے اور وہ غلام مدثر کا شکار بنے۔ ان کی اننگ میں تین چھکے اور تین چوکے شامل ہیں۔ ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، ہیری بروک نے 41 رنز اور ڈیوڈ ویزے نے 22 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے غلام مدثر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیوک ووڈ اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس طرح مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور احسن علی نے کیا۔ احسن علی نے 7 رنز بنائے اور وہ کامران غلام کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیسن روئے نے دھواں بیٹنگ کی انہوں نے 57 گیندوں پر 116 رنز بنائے ان اننگز میں 8 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، وہ ڈیوڈ ویزے کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 3 رنز بنائے اور وہ حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جیمز وینس اور محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، جیمز وینس نے 38 گیندوں پر 49 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے 12 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کامران غلا، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 19.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔