اسلام آباد (این این آئی)این سی او سی نے پی ایس ایل میں مرحلہ وار 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور بڑے شہروں میں کیسز کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کیلئے لاہور کے اسٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی کے مطابق 15 فروری تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ تماشائی میچز دیکھ سکتے ہیں اور 16 فروری سے 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔این سی او سی کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔