اسلام آباد ( آن لائن)راولپنڈی سے چترال جانے والی متعدد گاڑیاں شدید برف باری کے باعث دیر کے مقام پر پھنس گئی ہیں ان گاڑیوں میں 100 سے زائد سیاح موجود ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کے باعث یہ گاڑیاںرات سے پھنسی ہوئی ہیں اور اب راستہ کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،دوسری طرف ان گاڑیوں
میں سوار سیاحوں کا سوشل میڈیا پر پیغامات میں کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کومتعدد بار آگاہ کیا گیا مگر اس کے باوجود کوئی امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئیں ،12 سے15 گاڑیوں میں 100 سے زائد سیاح شدید سردی میں پھنسے ہوئے ہیں ان مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو کہ فوری امداد کے منتظر ہیں ۔