اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو مری روڈ بہرہ پل کے قریب خوف ناک ٹریفک حادثہ میں چار دوست جاں بحق ایک زخمی ہوگیا،حادثے میں کار بھی مکمل تباہ ہوگئی ۔ اتوار کو عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے سائن بورڈ سے ٹکرائی
جس سے فرحان ، فہد اور حمزہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ سبحان اور سوراب کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ٹریفک پولیس اور تھانہ بہارہ کہو پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث یش آیا۔