جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

مکڑی کے جالے سے پٹھوں اور رگوں کے علاج میں پیشرفت

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی)مکڑی کے جالے کو اعصاب، رگوں اور پٹھوں کی مرمت اور اس کی نشوونما میں استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکڑی کے جالا قدرت کا ایک عظیم شاہکار ہے جو زہریلے اثرات سے پاک، جراثیم سے دور اور حیاتیاتی طور پر

بہت یکسانیت رکھتا ہے۔جرمنی کی یونیورسٹی آف بائی روئٹ کیتھامس شائبل نے جینس قسم کی مکڑی کے جالے کو جینیاتی انجینیئرنگ کے عمل سے گزارا ۔ اس طرح بہت معیاری جالا حاصل ہوا جس کے پروٹین کو تبدیل کرنا ممکن تھا۔ سائنسداں چاہتے تھے کہ کسی طرح مکڑی کے جالے کو اعصابی خلیات کی نشوونما میں استعمال کیا جائے۔اس کے لیے سائنسدانوں نے قدرتی جالے کو بایوٹیکنالوجی کے عمل سے گزارا جس کے بعد دو مختلف اقسام کے پروٹین شامل کئے گئے اور ان کی مقدار اور تاثیر کو بڑھایا گیا ہے۔ مکڑی کے تار کے ریشوں کا ایک رخ سنگل امائنو ایسڈ سے بدلا گیا۔ اس سے یہ ہوا کہ پروٹین کا مجموعی چارج منفی سے مثبت ہوگیا۔ اس طرح یہ والی سطح خلیات کو زیادہ کشش کرنے لگی تھی۔اب مکڑی کے ریشے کی دوسری جانب امائنو ایسڈ سسٹائن ملایا گیا۔ اس کے بعد کوئی بھی شے اس سے منسلک ہوگی تو اس میں ردِ عمل یعنی ری ایکشن بڑھ جاتا ہے۔ماہرین نے جالے کے دونوں اطراف کو الیکٹرواسپننگ سے گزار کر پروٹین کو برقی فیلڈ کا حامل بنایا گیا اور اس میں سونے کے نینوذرات کا اضافہ بھی کیاگیا ہے۔اس کے بعد خلیات پر ابتدائی آزمائش میں مکڑی کا تبدیل شدہ جالا لگایا گیا تو اس کے بہت امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…