پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

وینزویلا کے صدر کو پکڑنے کی ویڈیو ٹی وی شو کی طرح لائیو دیکھی، نیویارک لا رہے ہیں: ٹرمپ

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کا منظر براہِ راست ایک ٹی وی پروگرام کی طرح دیکھا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ مادورو کی گرفتاری کی ویڈیو انہوں نے فلوریڈا میں فوجی اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر دیکھی۔ ان کے مطابق امریکی بحری جہاز مادورو کو لے کر نیویارک کی جانب روانہ ہے، جہاں ان پر مین ہیٹن کی عدالت میں منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ سے متعلق مقدمات چلائے جائیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ مادورو کے خلاف کارروائی کی خفیہ منصوبہ بندی دسمبر کے آغاز سے جاری تھی، تاہم وینزویلا میں آئندہ اقتدار کس کے ہاتھ میں آئے گا، اس کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔امریکی صدر کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں چند امریکی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈروم سے حراست میں لیا۔واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا۔ یہ آپریشن امریکی جنگی طیاروں اور خصوصی یونٹ ڈیلٹا فورس کی جانب سے دارالحکومت کاراکس میں انجام دیا گیا۔وینزویلا کی حکومت نے ان حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کا اصل مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ حاصل کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…