جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

امریکی فوج کا وینزویلا پر حملہ، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کوگرفتار کرکے ملک سے باہرمنتقل کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن/کراکس (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور اِس کے صدر نکولس مادورو اور اْن کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے کامیابی کے ساتھ وینزویلا اور اس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔

مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ! صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔’یہ اعلان امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ نے کہا کہ مزید معلومات پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک آڈیو میں کہا ہے کہ حکومت کو صدر نکولس مادورو یا ان کی اہلیہ سیلیا فلورز کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلورز کی زندگی کے فوری ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دریں اثنا وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے امریکا پر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔لوپیز نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حملہ آور امریکی افواج نے ہماری سرزمین کی بے حرمتی کی ہے اور یہاں تک کہ جنگی ہیلی کاپٹروں سے داغے گئے میزائلوں اور راکٹوں کے ذریعے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…