پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

رجب بٹ اوروکلاء میں مذاکرات سے پہلے نیا تنازع شروع

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاکر رجب بٹ پر سٹی کورٹ کے باہر تشدد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر وکلا کے ساتھ مذاکرات پہلے نیا تنازع شروع ہوگیا ہے جہاں ٹک ٹاکر کے وکیل اور دیگر سندھ بار کونسل میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے سندھ بار کونسل میں ریاض سولنگی اور عبد الفتاح چانڈیو کے خلاف درخواست جمع کرائی، اسی طرح سٹی کورٹ میں سائلین پر حملوں کے خلاف 15 وکلا نے بھی سندھ بار کونسل میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سٹی کورٹ میں سائلین کے ساتھ مارکٹائی سے وکلا کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، سندھ بار کونسل کی خاموشی سے ادارے کو نقصان ہو رہا ہے، عدالتی نظام اور بار کی عزت کی بحالی انتہائی ضروری ہے۔سندھ بار کونسل میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سٹی کورٹ میں 29 دسمبر کو ہونے والے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ رجب بٹ پر تشدد کیا گیا یہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، ریاض سولنگی اور عبدالفتاح چانڈیو نے قانون اور بار کی روایت کے خلاف کام کیا ہے۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ ریاض سولنگی، فتح چانڈیو اور دیگر وکلا کے خلاف کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ کراچی سٹی کورٹ کے باہر پیش آنے والے واقعے کی بنیاد پر پنجاب بارکونسل نے رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا وکالت کا لائسنس معطل کردیا ہے۔پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق کا لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…