شیرگڑھ ( این این آئی)تھانہ شیرگڑھ کی حدود خٹ کلے آبازو ڈھیرے میں دن دیہاڑے بیٹے نے گھر فروخت کرنے کے تنازعے پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم بعد از ارتکاب جرم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔شیرگڑھ پولیس نے مقتول فضل رحمان کے بیوہ مسماة گل زری کی رپورٹ پر ملزم محمد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے باریک بینی سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات اور جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے ۔
شیرگڑھ پولیس کو اپنی رپورٹ میں مسماة گل زری نے بتایا کہ بوقت وقوعہ میں ہمراہ دیگر اہل خانہ گھر خود میں موجود تھی شوہر مقتول فضل رحمان اور بیٹے محمد کے درمیان گھر فروخت کرنے پر تکرار شروع ہو کر دوران تکرار دونوں گھر سے باہر نکل کر تھوڑی دیر بعد بوقت وقوعہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر باہر آئی دیکھا تو شوہر فضل رحمان خون میں لت پت جاں بحق پڑا تھا جسکو بیٹے محمد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ،وجہ عناد شوہر بار بار گھر فروخت کرنے کی ضد کر رہا تھا اور بیٹا اس پر ناراض تھا ۔















































