پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب میں امراض قلب کیلئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب میں امراض قلب کے لئے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکن ڈاکٹرزانٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کے لئے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دیں گے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجی کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے۔ خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراج سے انجیوپلاسٹی، سٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔

چلڈرن، نشتر اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرڈاکٹر نعیم طاہرخیلی کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی۔رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی۔پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے لئے خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹراویسکولر سرجری کے لئے جدید طبی آلات کی خریداری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…