اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 2 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مقامی سطح پر 9200 روپے کےاضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 464762 روپےپرپہنچ گیا،اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھائو 7888 روپے بڑھکر 398458 روپے ہوگئے
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 267 روپے بڑھکر 8023 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں 92 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4424 ڈالر پر آگیا۔















































