جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا سٹوری وائرل ہو گئی

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے اپنے انسٹاگرام پر شہادت سے محض 7 گھنٹے قبل ایک سٹوری شیئر کی تھی جو تیزی سے وائر ل ہورہی ہے۔جنگ نیوز کے مطابق شہادت سے 7 گھنٹے قبل شیئر کی جانے والی سٹوری میں انہوں نے لکھا

تھا کہ درود شریف پڑھیں اور اسے شیئر کریں تاکہ تمام اجر آپ کا ہو۔شہید بلال خلیل کے دوست بھی ان کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ایک صارف کہتے ہیں کہ خبر ملی کہ کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل شہید ہوگئے ہیں۔ابھی تک یقین نہیں آرہا۔آج سے کم و بیش 6 سال پہلے میرا داخلہ غازی خان میڈیکل کالج میں ہوا تو اس وقت یہ وہاں دوسرے سال میں تھے۔انہوں نے ہمارے ٹیسٹوں کی تیاری کروائی۔ہمیں ریگنگ سے بچاتے رہے۔نماز کی تلقین کرتے رہے۔ایک صارف نے کہا کہ کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل میرے سینئر تھے جنہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اب بھی یقین نہیں آتا کہ وہ چلا گیا ہے،وہ ایک عظیم شخص تھا۔اللہ تعالی جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات دہشت گرد حملے

پسپا کرنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن مفرور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کے جاری بیان کے مطابق پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، 4 سے 5 دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں شدید فائرنگ کے دوران پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 4 فوجی زخمی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوشکی میں مجموعی طور پر 9 دہشت گرد مارے گئے اور دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…