جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ایک ڈالر جمع کراؤ اور انعام پاؤ، اسٹیٹ بینک کی نئی اسکیم

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے نئی اسکیم متعارف کروادی جس کے تحت منی چینجرز جتنے ڈالرز بینک میں جمع کروائیں گے اتنے ہی روپے انعام حاصل کریں گی۔مرکزی بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کو موصول ہونے والی 100 فیصد ترسیلات زر

انٹربینک مارکیٹ میں شامل کرنی ہوں گی اور ہر شامل کردہ امریکی ڈالر کے عوض انہیں ایک روپیہ ملے گا۔ اس سے قبل ایکسچینج کمپنیوں پر لازم تھا کہ وہ ترسیلات زر کا کم از کم 15 فیصد انٹربینک مارکیٹ میں شامل کریں۔اسکیم پر عملدرآمد کے لیے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیو ں کی جانب سے آنے والی ترسیلات سے متعلق ضابطے میں ترمیم کردی ہے۔ اب ایکسچینج کمپنیاں آنے والی ترسیلات زر کی مد میں موصولہ 100 فیصد زر مبادلہ مساوی امریکی ڈالر میں اسی روز انٹربینک مارکیٹ میں شامل کریں گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ چونکہ ایکسچینج کمپنیاں کافی مقدار میں آنے والی ترسیلات زر وصول کرتی ہیں اس لیے اس اسکیم سے انٹربینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی سیالیت بہتر ہوگی۔مزید برآں فراہم کردہ ترغیب سے متوقع طور پر تمام ایکسچینج کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ مزید ترسیل کنندگان اور پاکستان میں ان کے وصول کنندگان سے رابطے کریں اور زیادہ سے زیادہ ترسیلات زر لانے کی کوشش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…