اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی جویریہ ظفر پر فائرنگ کے الزام میں ان کے شوہر کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی
وی کے مطابق ان کے شوہر نے مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ لاجز میں ان پر فائرنگ کی تاہم گولی انہیں لگنے کی بجائے دیوار سے جا لگی۔جویریہ ظفر نے اس واقعے کے خلاف پولیس میں درخواست دائر کی تھی جس کی بنیاد پر ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او وویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو ریمانڈ کے لیے متعلقہ عدالت پیش کیا گیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔