اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی ف کے سب سے پہلے اے ٹی ایم ہیں ، مولانا شجاع الملک

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی ف کے سب سے پہلے اے ٹی ایم ہیں جن کو بھاری بھرکم رقومات کے بدلے بار بار خیبر پختونخواہ سے سینیٹر بنایا جاتا رہااور جب اس حوالے

سے کروڑوں روپے کی وصولی کا پارٹی میں چرچا بڑھتا گیا تو صوبائی سطح پر تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اس تحقیقات کی روشنی میں سینٹ کے ٹکٹ کیلئے نہ صرف بھاری رقوم کی بطور رشوت لینے اور اس میں سے کچھ رقم قیادت کے احکامات کے تحت خیبر پختونخواہ جے یو آئی ف کے صوبائی اسمبلی کے بعض ارکان کو فراہم کرنے کی تصدیق بھی ہوئی اور تقسیم کنندہ نے بھی اس کا اعتراف کیا صوبائی کمیٹی کے رپورٹ پر عملدرآمد اور ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب عناصر اور اس میں ملوث اعلیٰ مرکزی قیادت کا احتساب کے بجائے اس صوبائی کمیٹی کو ہی توڑ کر برائے نام بنائے گئی ایک نام نہاد مرکزی کمیٹی کے سپرد کرکے ہمیشہ کے لیے معاملے کو دفن کردیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک نے کہا کہ ان بے قاعدگیوں، بدعنوانیوں اور بے ایمانیوں کیخلاف پارٹی کے مختلف اداروں میں ہم نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی جو مرکزی قیادت کے لیے ناقابل برداشت تھا اس لئے انہوں نے جے یو آئی ف کی بانی قیادت سے غیر دستوری اور غیر قانونی طور پر جان چھڑانے کی ناکام کوشش کی مگر ہم جمعیت علماء اسلام پاکستان میں تھے اور انشاء اللہ رہ کر نام نہاد موروثیت کودفن کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…