جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

اٹک،این اے 56 سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد زلفی بخاری کی مقبولیت میں اضافہ

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

اٹک /پنڈی گھیب (آن لائن) پا کستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور غریب عوام کے لیے بے مثال سکیم ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے غریب اور امیر کے درمیان فرق کا خاتمہ ہو گیا ہے، جس پرائیویٹ ہسپتال سے امیر علاج کراتا ہے اب صحت کارڈ کے ذریعے غریب آدمی بھی اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کرا سکے گا، اگلے

چند سالوں میں این اے 56کے پسماندہ علاقوں میں بہترین ہسپتال بنیں گے جو صحت کے شعبہ میں انقلاب سے کم نہیں ہو گا، حلقہ این اے 56ضلع اٹک کی محرومیوں کا خاتمہ اور عوامی مسائل حل کرنا میرا مشن ہے ، این اے 56سے اپنی سیاست کا آغاز کرنے کا مطلب مجھے یہاں کے لوگوں سے پیار ہے، وہ اٹک کی تحصیل پنڈیگھیب کے علاقہ پیرانی داخلی توت میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر معروف سیاسی شخصیات احمد دین ، ٹھیکدار ملک جاوید، ملک امیر خان، ملک زاہد اور دیگر سیاسی دھڑوں اور برادریوں نے معروف نوجوان سیاسی شخصیت ملک نوید اقبال کی کاوش سے زلفی بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے مزید کہا کہ میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاسی دھڑوں ، رہنماؤں اور ان کی برادریوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بہت عزت سے نوازا اور میرے ساتھ شمولیت اختیار کی ، انہوں نے کہا کہ میرے لیے سینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنا یا حلقہ NA56 کی نسبت کسی چھوٹے اور کم مسائل والے شہری حلقے کا انتخاب کرنا بہت آسان تھا لیکن اپنے لئے اس حلقہ کے انتخاب کے پیچھے اصل راز یہی ہے کہ میں اپنے پسماندہ علاقے اور محرومیوں میں ڈوبی عوام کی خدمت کر کے ہی ساست کرنا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام دیکھیں گے کہ جتنے کام پچھلے ستر سالوں میں کسی نے نہیں کئے وہ منتخب ہو کرمیں کرونگا۔اس موقع پہ نئے شامل ہونے والے عمائدین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری ایک مخلص نوجوان اور پڑھی لکھی قیادت ہیں ہم نے روائتی ساست سے بیزار ہو کر ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…