پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ایکنک نے 448 ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایکنک نے 448 ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ پیر کو وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہورا جس میں 448 ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پنجاب کی شاہراہوں اور

صاف پینے کی فراہمی کے منصوبوں کیلئے 226 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پنجاب کی 130 ارب روپے کی لاگت سے بڑی رابطہ شاہراہوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے مختلف بڑے شہر 535 کلومیٹر طویل دو روئیہ کیرج ویز سے منسلک کئے جائیں گے ،پنجاب کی 16 تحصیل کے دیہی علاقوں کے لئے 96 ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی اور صفائی کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ،کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کے 4 کا نظرثانی شدہ منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ،کے 4 منصوبہ 126 ارب روپے میں مکمل ہوسکے گا،منصوبے سے کراچی کو 26 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاسکے گا۔منصوبے کے تحت کراچی کو100 کلومیٹر دور کینجھر جیخل سے پانی کی سپلائی ممکن ہوسکے گی،کھاریاں راولپنڈی موٹر وے 96 ارب کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا،منصوبے کے تحت 96 ارب کی لاگت سے 4 لین کی 117.20 کلومیٹر طویل موٹر وے 30 ماہ میں مکمل ہوگی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…