اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کا ملک میں سرکاری یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )طالبان کے ہائر ایجوکیشن کے قائم مقام وزیر نے کہا ہے کہ اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بند افغانستان کی سرکاری یونیورسٹیاں فروری میں دوبارہ کھل جائیں گی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی کھولنے کے اعلان کے باوجود طالبان رہنما شیخ عبدالباقی حقانی نے یہ واضح نہیں کیا کہ خواتین کو یونیورسٹی جانے کی اجازت ہو گی یا نہیں۔

قائم مقام وزیر نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرم صوبوں میں یونیورسٹیاں 2 فروری سے دوبارہ کھلیں گی جبکہ سرد علاقوں کی یونیورسٹیاں 26 فروری کو دوبارہ کھلیں گی۔انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ طالبات کے لیے کلاسوں کے کیا انتظامات کیے جائیں گے کیونکہ ماضی میں طالبان حکام نے یہ عندیا تھا کہ طالبات کو الگ کلاسوں میں پڑھایا جا سکتا ہے۔اب تک طالبان ملک کے اکثر حصوں میں صرف لڑکوں کے لیے ہائی اسکول کھولے ہیں، کچھ نجی یونیورسٹیاں دوبارہ کھل گئی ہیں لیکن اکثر امور میں طالبات کلاس میں واپس نہیں آ سکیں۔15 جنوری کو طالبان کے نائب وزیر ثقافت اور اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم 21 مارچ سے شروع ہونے والے نئے افغان سال کے بعد تمام لڑکیوں اور لڑکیوں کے لیے کلاس رومز کھولنا چاہتا۔ذبیح اللہ نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ ہم تعلیم کے خلاف نہیں ہیں۔تاہمان کے بیان کے ایک دن بعد ہی طالبان فورسز نے افغانستان کے دارالحکومت میں کام کرنے اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے ایک گروپ پر کالی مرچ کا اسپرے کردیا۔مغربی حکومتوں کی جانب سے طالبان سے کیے گئے بیشتر مطالبات میں سے ایک اہم مطالبہ یہ بھی تھا کہ وہ طالبات کو تعلیم کے حصول کی اجازت دیں۔طالبان نے 15 اگست کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…