ٹوکیو (این این آئی)مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف جیسے وزیر اعظم اور اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کا انتظار کررہے ہیں۔ن لیگ جاپان کی مجلس شوریٰ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو یاد ہے میاں نواز شریف کے دور میں وزیر خزانہ اسحق ڈار ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے نیشنل پرائس مانیٹرنگ
کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔انھوں نے کہا کہ اسحق ڈار عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیا کی قیمتوں پر گہری نگاہ رکھتے تھے اور ان میں کسی بھی طرح کے اضافے کو روکنے میں کردار ادا کرتے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے تھے۔ملک نور اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کا درد تھا جبکہ موجودہ حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، ان کا مطمع نظر محض حکومت انجوائے کرنا ہے۔