اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرا اپنے حلقے کے ووٹروں سے چھپ کر پھرتے ہیں۔قادر پٹیل نے کہاکہ اسد عمر اور علی زیدی کی سیاست پی ٹی آئی کی حکومت تک ہے ، شاہ محمود قریشی کو آئندہ انتخابات میں ملتان میں
بھی شکست ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ فواد چودھری برساتی مینڈک ہیں پارٹیاں بدلنے کے سوا انہیں آتا کیا ہے ، مسٹر خطرناک آپ اقتدار سے باہر آئیں تو سہی آپ کو لگ پتہ جائے گا۔قادر پٹیل نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ 27 فروری کو قوم سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب کرنے اسلام آباد آ رہی ہے ۔