اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے سائبر نیٹ ورک کا پردہ فاش

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کے ایک خفیہ سائبر نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے ایک خفیہ اطلاع پر وسطی کراچی کی رضویہ سوسائٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک مشتبہ شخص کو

گرفتار کیا جس نے اپنی شناخت سفیان نقوی کے نام سے کی ہے۔ اگرچہ سفیان نقوی نے خود کو بے گناہ قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ مالدیپ کی ایک کمپنی کے لیے صرف فری لانس پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہاہے لیکن ان کے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موبائل فون میں موجود مواد سے معلوم ہوا کہ وہ پاکستان مخالف سائبر نیٹ ورک چلانے کے لیے” را” کے لیے کام کر رہاتھا۔”را” کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون بھارتی ایجنٹ سفیان نقوی کو برطانیہ کے موبائل نمبر کے ذریعے مختلف کام سونپتی تھی۔ ان کی روزانہ کی ذمہ داریوں میں پاک فوج اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے خلاف نفرت پھیلانا شامل تھا۔سفیان نقوی ہرماہ را کے ایجنٹ سے 30ہزار سے 50ہزار روپے وصول کرتا تھا۔حکام نے ضبط شدہ سامان کو فرانزک معائنے کے لیے بھیج دیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کیس کی مزید تفتیش کرنے اور مرکزی ملزم سے منسلک تمام مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…