اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے 11 سالہ بیٹے کو موبائل فون دینے کے مخالفت کردی

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے اپنے 11 سالہ بیٹے کو موبائل فون دینے کے مخالفت کردی بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ فٹبالر رونالڈو نے اپنے 11 سالہ بیٹے کے پاس موبائل فون رکھنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ

اْن کا بچہ ‘ٹیکنالوجی کا عادی بنے۔اس حوالے سے رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر موبائل فون سے بہت مدد ملتی ہے، اس سے میری اور پوری دنیا کی مدد ہوئی اور میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے لیکن ہمیں اس کے جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔رونالڈو نے اپنے بیٹے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ایک چھوٹا سا تاثر دے سکتا ہوں، میرا سب سے بڑا بیٹا جلد ہی 12 سال کا ہونے والا ہے اور وہ ہر بار مجھ سے پوچھتا ہے کہ ڈیڈی! کیا میرے پاس فون ہے؟’ تو میں اس سے کہتا ہوں کہ ‘آپ کے پاس وقت ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ نوجوان نسل اپنی عمر سے ایک قدم آگے ہے اس لیے میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے لیکن ٹیکنالوجی کے بارے میں جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔پرتگالی فٹبالر نے کہا کہ بچوں کو فون دو لیکن ایک مدت کے ساتھ، انہیں ہر وقت نہ دیں، میرے خیال میں یہاں بنیادی نکتہ یہی ہے،واضح رہے کہ رونالڈو چار بچوں کے والد ہیں اور اب وہ جلد ہی جڑواں بچوں کے والد بھی بننے والے ہیں کیونکہ اْن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں بہت جلد جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…