اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین زبیر سومرو کی برطرفی کا فیصلہ کاالعدم قرار دیتے ہوئے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین زبیر سومرو عہدوں پر بحال کر دیا ۔ پیرکو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار
اعجاز اسحاق پر مشتمل بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدر اور چیئرمین نیشنل بینک کی برطرفی کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کر لیں،انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرنے کی وجوہات پر مشتمل تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔