ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میںدوسال کے بچے برینڈن نے اپنے گھر والوں کی جان بچالی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے ایک مکان میں آگ لگی تو سونگھنے کی صلاحیت سے محروم کورونا کے مریض والدین سوتے رہے۔ اس دوران ان کے بیٹے برینڈن نے والدین کو جگایا تو وہ بچوں کو لے کر گھر سے باہر بھاگے۔رپورٹس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں گھر کا سارا سامان راکھ ہوگیا، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو آنچ نہ آئی۔