پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ہریتھک روشن کی دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گرم

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کو نوجوان لڑکی کا ہاتھ تھامے ریسٹورینٹ سے باہر آتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد جوڑی سے متعلق چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی نئی آنے والی فلم وکرم ودھا کے بے چین تھے

لیکن ہریتھک روشن کو پردہ اسکرین پر ایکشن میں دیکھنے کے بجائے ریسٹورینٹ کے باہر ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 48 سالہ کرش اسٹار ایک لڑکی کا ہاتھ تھامے ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے ہیں اور گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ہریتھک روشن کے ساتھ موجود لڑکی نے ماسک پہنا ہوا ہے جس کے باعث وہ پہچانی نہ جاسکیں تاہم بعد میں تصدیق ہوگئی کہ یہ موسیقار اور اداکارہ صبا آزاد ہیں۔خبریں گرم ہیں کہ دونوں کئی ماہ سے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں لیکن پہلی بار کسی عوامی مقام پر فوٹوگرافرز نے ان کی ملاقات کو عکس بند کیا ہے۔ہریتھک روشن نے پہلی شادی سوزان خان کے ساتھ چار سال کی رفاقت کے بعد 2000 میں کی تھی اور 2014 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ ہریتھک کے دو بچے بھی ہیں۔دوسری جانب 2008 میں شوبز انڈسٹری میں انٹری دینی والی صبا آزاد اب اداکارہ اور موسیقارہ کی حیثیت سے اپنی جگہ بنا چکی ہیں۔ 2013 میں اداکار نصیر الدین شاہ کے بیٹے عماد شاہ کے ساتھ ان کے تعلقات خبریں گرم تھیں۔ہریتھک روشن اور صبا آزاد کی جانب سے ان تصاویر اور خبروں پر مکمل خاموشی ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…