جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

لانگ کووڈ کا سامنا کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچتا ہے، تحقیق

datetime 31  جنوری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)کووڈ کی طویل المعیاد علامات سے متاثر افراد کے پھیپھڑوں میں ایسی خلاف معمول تبدیلیوں کو شناخت کیا گیا ہے جس سے ممکنہ وضاحت ہوتی ہے کہ ابتدائی بیماری کے بعد بھی مہینوں تک لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کیوں ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں 36 مریضوں

کو شامل کیا گیا تھا اور انکشاف ہوا کہ ان کے پھیپھڑوں کو ہونے والے مائیکرو اسکوپک نقصان کو ممکنہ طور پر معمول کے ٹیسٹوں میں پکڑا نہیں جاسکتا۔سانس لینے میں مشکلات لانگ کووڈ کے بیشتر مریضوں کی عام علامت ہوتی ہے مگر واضح نہیں تھا کہ یہ دیگر عناصر جیسے سانس لینے کے انداز میں تبدیلیاں یا تھکاوٹ ہیں یا کوئی بنیادی وجوہات ہیں۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے پہلی بار شواہد ملے ہیں کہ پھیپھڑوں کی صحت کووڈ سے متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنے لانگ کووڈ کے مریضوں کے پھیپھڑوں کو ہونے والے نقصانات کو ثابت کیا گیا ہے، نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وائرس سے پھیپھڑوں کے مائیکرو اسٹرکچر کے اندر نقصان پہنچنے کا تسلسل برقرار رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دریافت کی اہمیت واضح کرنے کے لیے مزید تحقیقی کام کی ضرورت ہے اور یہ جاننا ہوگا کہ خلاف معمول تبدیلیاں کس طرح سانس لینے میں مشکلات سے جڑی ہیں۔اس مقصد کے لیے تحقیق میں 400 افراد کو شامل کیا گیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ اب ہم لانگ کووڈ کے زیادہ مریضوں کے اسکینز کرکے نقصانات کی نوعیت اور وقت کے ساتھ بہتری کا تعین کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…