پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سابق مس امریکہ 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے گر کر ہلاک

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)مس امریکا 2019 چیزلی کرسٹ 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے گرکر ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیزلی کرسٹ کی موت خودکشی تھی یاحادثہ ، اس کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔پولیس خودکشی کے حوالے سے

جانچ پڑتال کررہی ہے لیکن اس حادثے میں کسی سازش کے ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق چیزلی کرسٹ کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں واقع ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔دوسری جانب چیزلی ی کے اہلِ خانہ نے بھی چیزلی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بڑے دْکھ کے ساتھ ہم یہ بتارہے ہیں کہ چیزلی اب ہم میں نہیں رہی۔بیان میں کہا گیا کہ چیزلی نے دنیا بھر میں دوسروں کو اپنی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا، وہ دوسروں کا خیال کرتی تھی، پیار کرتی تھی، ہنستی تھی اور روشن دماغ تھی۔اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چیزلی نے ہمیشہ محبت اور دوسروں کی خدمت کو ترجیح دی، چاہے وہ سماجی انصاف کے لیے لڑنے والے وکیل کے طور پر ہو ، مس یو ایس کے طور پر ہو یا پھر ایکسٹرا کی میزبان کے طور پر۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ سب سے اہم بات، ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کے طور پر وہ کبھی نہیں بْھلائی جاسکیں گی۔کرسٹ ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔جب کرسٹ کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اْس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…