اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کے استعفیٰ دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار دیتے ہوئے کہ بل پاس کروانے میں آپکے تعاون کا شکریہ۔اب آپکا استعفیٰ دینا بنتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ بل پاس کروانے میں
آپکے تعاون کا شکریہ۔اب آپکا استعفی دینا بنتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چند دن پہلے باہر جانے کی اجازت کی شرط پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی اپنے استعفے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ یہ استعفیٰ لینے آئے تھے اب اپنے اپنے استعفے بھی دیں گے اور لوٹ مار کا حساب بھی۔بس دیکھتے جائیں۔