اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔پیر کو وزیراعظم نے نواب بہاول عباسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بہاول عباسی آئندہ بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔بعدازاں وزیراعظم سے عطااللہ شادی خیل، احمدخان نیازی، سلیم گل، جمال احسن اور شاہدحمید نے ملاقات کی جس میں متعلقہ حلقے کے سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔