پشاور(آن لائن) ایف بی آر نے 17اقسام کے لگژری کاروں، جیپوں، اور سپورٹس کے کاروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 35فیصد کا اضافہ کر دیا ہے
ریگولر ڈیوٹی پندرہ فیصد سے بڑھا کر پچاس فیصد کر دی ہے ایف بی آر نے اس حوالے سے ایس آر او جاری کردیا ہے نئے ایس آر او کے مطابق فور وہیل ڈرائیور مکمل تیار سنگل اور ڈبل کیبن لکژری گاڑی، نئی منی وینز اور دیگر نئی گاڑیاں، 1000سی سی سے 1300تک نئی کاروں، مکمل تیار نئی منی وین، نئی سپورٹس و دیگر نئی کاروں، لکژری کاروں، 1300سے ز ائد انجن والے دیگر نئی کاروں پر تیس جون 2022تک ریگولیٹری ڈیوٹی پچاس فیصد کی گئی ہے الیکٹرک وہیکل کی درآمد پر تیس جون 2022تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ پچاس کلو واٹ ہاروز کے زمرے میں آنے والی کاروں کی درآمد پر دس فیصد ڈیوٹی عائدکردی گئی ہیں۔