کراچی(این این آئی)کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے کپتان سرفراز نے جشن منانے سے قبل نسیم شاہ کو ہدایت کی ہے کہ بعد میں ملنا پہلے سجدہ کرو۔میچ کے ہیرو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ قرار پائے تھے جنہوں نے محض 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نوجوان بولر اپنی شاندار بولنگ پر جب کپتان سرفراز احمد کے پاس جشن منانے آنے لگے تو کپتان نے انہیں ہدایت کی کہ بعد میں ملنا پہلے سجدہ کرو۔ سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو سجدہ کرنے کی تاکید کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ۔