بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک /آ ن لائن/این این آئی)چینی عدالت نے رشوت خوری کا الزام ثابت ہونے پر سرکاری افسر کو سزائے موت سنا دی ۔ چینی خبر رساں ادارے پیپلز ڈیلی چائنہ نے ٹویٹر پر ڈسپلنری انسپکٹر ڈونگ ہانگ کی عدالت میں کھینچی گئی تصویر شیئر کی گئی جس میں سرکاری افسر کے ارد گرد پولیس اہلکار بھی کھڑے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن چین کی ایک
عدالت نے ڈسپلنری انسپکٹر ڈونگ ہانگ پر رشوت ستانی کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ڈونگ ہانگ پر 463 ملین چینی یان رشوت لینے کا الزام ثابت ہوا ہے، یہ رقم تقریبا72اعشاریہ68 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔چینی عدالت نے ملزم کو دو سال کی مہلت دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے اب ملزم کو دو سال بھی سزا دی جائے گی ۔ دوسری جانب چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ استقبالیے میں شرکت کی اور تمام چینی شہر یوں کوجشن بہار کی مبارکباد دی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ،صدرشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں ،تمام قومیتوں ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینی افراد کو جشن بہار کی مبارکباد دیتے ہوئے ، ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد چینی عوام کے اتحاد پر زور دیا۔قبل ازیں تائیوان کو آزادی دلانے کی امریکی سازش سے پردہ فاش کرتے ہوئے چین نے امریکا کو فوجی تصادم کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے کہا کہ تائیوان کی حیثیت سے متعلق مسئلے پر چین اور امریکا میں تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو آزادی حاصل کرنے کیلئے ابھارا جارہا ہے، اگر تائیوان کے حکام امریکا کی شہہ پر اسی روش کو اپنائے رہے تو بہت ممکن ہے امریکا اور چین میں فوجی تصادم ہوجائے۔سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کے امریکا سے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے ایغور مسلم کمیونٹی کی نشل کشی کے الزام کی بھی تردید کی۔ انہوں نے ان قسم کے الزامات کو اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تائیوان کی سرحد پر چینی فوجی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔ یہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ امریکا تائیوان کی حمایت میں ثابت قدم ہے اور امریکا اس تعلق کو مزید مضبوط کرے گا۔امریکا کی ہاس فارن افیئرز کمیٹی کے ممبر مائیکل میکول نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین اپنے سرما اولمپکس کے اختتام کے بعد تائیوان پر حملہ کردے گا۔