اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ، سٹیٹ بینک کے جمع ریکارڈ کو تین سال 9 ماہ بعد خفیہ رکھنے پر پابندی ختم کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن پٹیشنر اکبر ایس بابر کو کیس کا ریکارڈ آج حوالے کر ے گا ، سکرونٹی کمیٹی رپورٹ سے منسلک ریکارڈ، 8 والیمز حوالے کئے جائیں
گے ، آٹھ والیمز میں پی ٹی آئی سے متعلق ریکارڈ شامل ہے ، ریکارڈ سٹیٹ بینک نے مالیاتی اداروں اور بینکوں سے جمع کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی بینک ٹرانزیکشن کی مصدقہ تفصیلی پہلی بار سامنے آئے گی ، 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات شامل ہیں، پی ٹی آئی گزشتہ سال سے تمام ریکارڈ خفیہ رکھنے کی بار بار استدعا کرتی رہی ہے ، سکرونٹی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بھی 8 والیمز خفیہ رکھنے کا کہاتھا ، الیکشن کمیشن نے سکرونٹی کمیٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا ۔ الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی دستاویزات پبلک ریکارڈ کا حصہ ہیں ، خفیہ رکھنے کی استدعا ناقابل قبول ہے ، فارن فنڈنگ کا کیس 7 سال سے زیر التواء ہے ، اکبر ایس بابر کو ریکارڈ کے محدود حصے تک 55 گھنٹے رسائی دی گئی تھی ، محدو د ریکارڈ کا دو غیر جانبدار مالیاتی ماہرین نے آڈٹ کیا تھا ، 2.2 ارب روپے کی غیر قانونی فنڈنگ ثابت ہوئی تھی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں
الیکشن کمیشن نے والیم 8 درخواست گزار کے حوالے کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں والیم 8 پیٹی میں پیک کر درخواست گزار کے حوالے کیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء نے میڈیا کو والیم 8 کی تصویریں لینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کو والیم 8 کی تصویریں لینے کی اجازت نہیں دوں گا۔