منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل پاکستان کی قومی مالیاتی خود مختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے،احسن اقبال

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل پاکستان کی قومی مالیاتی خود مختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے ،اپوزیشن نے بھر پور مخالفت کی ،حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران نیازی کے چہرے سے صادق امین کا میک اپ اتار دیا ہے ،یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ آج دنیا کی کرپٹ ترین پی ٹی آ ئی کی حکومت ہے ۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاعمران نیازی اپنی نالائقی، ناکامی چھپانے کے لئے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں ریاست مدینہ ایک بہت ہی مقدس تصور ہے عمران نیازی کا یہ کہنا کہ ریاست مدینہ میں بھی پہلے 5 سال عوام نے مشکل گزارے حقائق کے منافی ہے ریاست مدینہ جس دن قائم ہوئی اسی دن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں اس کے فضائل و برکات آنا شروع ہو گئے تھے ریاست مدینہ میں پہلے دن سے ہی کوئی بھوکا نہیں سویا تھا ریاست مدینہ میں پہلے دن کوئی جھوٹ۔ بوہتان بازی۔ اور طاقتور کمزور کے حقوق غضب نہیں کرتا تھا ،ریاست مدینہ میں کوئی عدالتوں اور انصاف کے فیصلوں کے ساتھ کھلوڑا نہیں کرتا تھا عمران نیازی کی ریاست کا ریاست مدینہ کے ساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ۔احسن اقبال نے کہا کہ سٹیٹ بینک کا ترمیمی بل پاکستان کی قومی مالیاتی خود مختاری کو سرنڈر کرنے کا بل ہے اپوزیشن نے بھر پور مخالفت کی سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی بلڈوز کر کے منظور کروایا اس پر نہ ووٹنگ ہونے دی نہ بحث ہونے دی سینٹ کے اندرچور دروازے کے ذریعے آخری وقت ایجنڈے میں شامل کر کے منظور کروایا گیا لیڈر آف اپوزیشن اورچیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس دونوں کو موجود ہونا چاہیے تھا انہیں پہرہ دینا چاہیے تھا دونوں موجود ہوتے تو یہ بل کبھی پاس نہ ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس جو معزز سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے اسکے بعد وزیر قانون ،وزیراعظم اور صدر مملکت کے پاس کوئی قانونی جواز باقی نہیں رہا کہ وہ اپنے منصب پر بیٹھے رہیں جس مغربی جمہوریت کا درس ہمیں عمران خان دیتے ہیں سپریم کورٹ کا ایسا فیصلہ کسی مغربی جمہوریت میں آیا ہوتا

تو یہ تینوں استعفے دے چکے ہوتے یہ حکومت خوشامدیوں منافع خوروں لٹیروں کی حکومت ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ جو حکومت کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے عمران نیازی کے چہرے سے صادق امین کا میک اپ اتار دیا ہے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ آج دنیا کی کرپٹ ترین پی ٹی آ ئی کی حکومت ہے کیونکہ 1 سال کے اندر کوئی بھی حکومت16درجے کرپشن انڈیکس پر نہیں گری عمران نیازی حکومت نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے

جن کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل، الیکشن کمیشن نے بھی پکڑی آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے قوم عمران نیازی سے فارن فنڈنگ ، غیر ملکی تحفوں کا حساب مانگ رہی ہے رسیدیں مانگ رہی ہے قوم عمران خان سے انکم ٹیکس کا حساب مانگ رہی ہے تین سالوں میں سوا لاکھ سے ا کروڑ کیسے ہو اس کا کوئی جواب نہیںہے جو شخص تحفوں فارن فنڈنگ کا حساب نہ دے سکے وہ کیسے صادق امین ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…