پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان بارے جھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہرنکلے ، اہم انکشافات

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی ذرائع ابلاغ پاکستان کے بارے میں غلط معلومات اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں ماہر ہیں اور جب پاکستان اور تنازعہ کشمیر کی بات آتی ہے تو وہ ہندوتوا کے ترجمان بن کرکام کررہے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

بھارت میڈیا، سائبر ٹیکنالوجی اور دہشت گردی کو پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف اہم ہائبرڈ ہتھیاروںکے طور پر استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی صحافی اور ٹی وی اینکر پاکستان اور کشمیر کے بارے میں وہی کچھ بیان کر رہے ہیں جو بی جے پی حکومت کی سرکاری پالیسی کے عین مطابق ہو۔ آر ایس ایس سے منسلک بھارتی ذرائع ابلاغ ہندوتوا نظریے کا پرچار کرنے کے مشن پر ہیں۔یورپی یونین کے” ڈس انفو لیب” نے پہلے ہی پاکستان کے خلاف غلط معلومات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے بھارت کا اصل چہرہ اور پاکستان سے نفرت کا پردہ فاش کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی ہائبرڈ جنگ سے لے کر غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کو ایک کالونی بنانے تک ہر چیز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ایک فسطائی ریاست ہے اور پاکستان کے خلاف معلوماتی جنگ کو ایک اہم ہائبرڈہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے غلط معلومات کے نیٹ ورک کا مقصد پوری دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنگی جنون اور نفرت انگیزی میں مبتلا بھارتی ذرائع ابلاغ آر ایس ایس کی خواہش اور ایماء پر مودی کے فسطائی ایجنڈے کی حمایت کر رہے ہیں لیکن وہ پاکستان اور کشمیر یوںکی تحریک کو بدنام کرنے کی اپنی سازشوں میں ناکام ہوکر رہیں گے کیونکہ پاکستان اور کشمیری عوام بھارت کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…