جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے،فرانسیسی محققین

datetime 30  جنوری‬‮  2022 |

پیرس (این این آئی)فرانس کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینا صحت کے لیے بالکل بھی تقصان دہ نہیں ہے بلکہ یہ پیٹ میں قدرتی طور پر

موجود مفید جراثیم کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے جو کہ انسان کے ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔محققین نے بتایاکہ کافی پینے سے بڑی آنت کے اختتامی حصے میں حرکت بہتر ہوتی ہے اور یوں فضلے کا اخراج بھی بہتر ہوجاتا ہے جس سے قبض ہونے کے امکان میں بھی کمی ہوتی ہے۔کافی پینے سے لبلبے اور پِتے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے جس کی وجہ سے کئی غذائوں کے ہضم ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔ کافی کے طبی فوائد میں جگر کے سرطان کے خدشہ میں کمی بھی شامل ہے جبکہ پِتے میں پتھری بھی کم بنتی ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی ہے کہ کافی پینے سے جگر کی کئی بیمایوں، دماغ کی شریانوں کے پھٹنے یا متاثر ہونے اور کچھ قسم کے سرطان پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔لیکن محققین کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف ایک تحقیق کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کافی پینے ہی کی وجہ سے ہے کیونکہ انسان کی عمر، تمباکو نوشی اور ورزش کی عادات بھی صحت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…