اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گلی میں چلتی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنا ملزم کے گلے پڑگیا ، پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ پولیس نے ملزم آصف کو گلی میں چلتے ہوئے لڑکی سے چھیڑ چھار کرنے کے جرم میں گرفتار کر کے اس کیخلاف
مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او ہڈیار ہ محمد سجاد کا کہناتھا کہ ملزم نے گلی میں اکیلی لڑکی کو جاتے دیکھ کر چھیڑنا شروع کر دیا اس کے منع کرنے پر تشدد کیا اور نازیبا زبان استعمال کی ۔ متاثرہ لڑکی درخواست پر ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔