اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں عین شادی کے دوران دلہن نے رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا۔بھارت میں شادی کے دوران اکثر دلہن کی جانب سے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے انکار کی خبریں آ رہی ہوتی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایسی ہی صورتحال
گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آئی جب عین شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن نے روایت کے مطابق ورمالا پہنانے کے بجائے اس پر پھینکنے پر شادی سے ہی انکار کر دیا اور دلہن دلہے کے اس رویہ پر شدید دلبرداشتہ ہو گئی۔اترپردیش کے ضلع اوریا سے تعلق رکھنے والی دلہن کو دلہے کا رویہ بہت برا لگا اور وہ عین شادی کی تقریب کے دوران ہی ناراض ہو گئی اور اپنی شادی منسوخ کر دی۔ دلہن کے اہلخانہ نے اسے شادی کی رسومات جاری رکھنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے والدین کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا۔