اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)برطانیہ کے مختلف علاقوں میں طوفان ‘ملک تباہی مچادی ، 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے نظام زندگی کو شدید متاثرکیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ملک کے باعث شمالی علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی
ہیں، جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے ہیں، بعض علاقوں میں میٹرو ٹرین سروس عارضی طور پر بند ہے جب کہ 62 ہزار سے زائدگھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔قبل ازیں برطانوی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں ایک طوفان برطانیہ سے ٹکرائے گا جسے ‘ملک’ کا نام دیا گیا ہے۔طوفان ‘ملک’ کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئر لینڈ کیلئے بھی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ‘ملک’ کے باعث طوفانی ہوائیں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہوائوں اور طوفانی بارش سے ریل سروس، موبائل سروس اور ٹرانسپورٹ متاثر ہو گی۔برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے لوگوں کو طوفان کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔