اسلام آباد(آن لائن)چین کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا ایک اور خطرناک ویریئنٹ آگیا ۔چین کے شہر ووہان کے سائنسدانوں نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کورونا ایک بالکل نیا جنیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس نمودار ہوسکتا ہے جوکہ کورونا کی سابقہ تمام اقسام سے زیادہ مہلک ثابت ہوگا۔ یہ وائرس ہلاکت خیز تبدیلی سے صرف ایک قدم پیچھے ہے کیونکہ یہ کئی
بار جنیاتی طور پر تبدیل ہوچکا ہے یہ تبدیلی اسے مزید خطرناک بنادے گی۔ اسے نیو کووی وائرس کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف بہت زیادہ اموات کا سبب بنے گا بلکہ کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔نیوکووی کے بارے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ مرس کووکی طرح بہت زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے پھیلنے کی شرح بھی سارس کوو2 سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے، نیوکووی کا علاج نہ تو اینٹی باڈیزسیممکن ہوگا اور نہ ہی اس وائرس کے پروٹین مالیکولزسے۔چائنیزاکیڈمی آف سائنس انسٹیٹیوٹ آف بائیو فزیکس اوردیگرسائنسدانوں کے مطابق یہ مہلک وائرس جنیاتی تبدیلی کے صرف ایک قدم دور ہے۔بائیو آرکائیو الیکٹرانک لیبارٹری میں شائع رپورٹ چینی سائنسدانوں کے مطابق یہ وائرس بلکل اسی طرح سے انسانی خلیات میں پوست ہوتا ہے جس طرح دسمبر2019 میں سارس کوو وائرس سامنے آیا تھا۔اس خبر پر روسی بائیولوجی کے ماہرین اورسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس وائرس میں ہونے والی جنیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے یہ مرس کی طرح انسانوں پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ تاہم دیگر سائنسدانوں نے اس پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔