اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے معتبر ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونیکا الزام لگا دیا ۔وشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مزمل اسلم نے قیصر بنگالی کی صلاحیتوں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے مایوس اور ریاست مخالف رہے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ
قیصر بنگالی کو بیس سال سے دیکھ رہا ہوں ، ایک دفعہ بھی ان کی کہی بات سچ ثابت نہیں ہوئی، وہ صرف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی صوبائی سطح پر نوازے جاتے رہے ہیں۔ ترجمان وزیر خزانہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مزمل اسلم کو آڑے ہاتھوں لیا۔