فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے ہو سکتا ہے کہ آئندہ 9 ماہ میں حکومت نہ رہے۔فیصل آباد میں کارکنوں سےخطاب کرتےہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ملک کی ترقی کی سزا دی جا رہی ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کو ہم وجود میں لے کر آئے،اس کےبعد دہشت گردی کا خاتمہ ہو
گیا تھا، پوری محنت کا سہرا شہباز شریف کے سر پر ہے۔انہوں نے نواز شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق کہا کہ وہ کب آئیں گے اس کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوگا، نواز شریف کسی ڈیل میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ایسا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک سے متعلق بل پاس ہونے پر اگر کسی کا قصور ہے تو وہ دلاور خان گروپ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار تو ووٹ بھی پورے تھے ، لیکن حکومت نے غیر پارلیمانی روایت اپنا کر بل پاس کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان سے پوچھیں تو کہتے ہیں آئی ایم ایف قسط نہیں دے رہا تھا، قسط کی خاطر ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کو اب نہ قومی اسمبلی پوچھ سکتی ہے اور نہ کوئی ادارہ پوچھ سکتا ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدروایم این اے راناثناء اللہ خاں نے مزید کہاہے کہ نا لائق اورسلیکٹڈ وزیراعظم کی عدم دلچسپی کے باعث آج پھرملک میں دہشت گردسراٹھارہے ہیں
اوربجلی بحران شدت اختیارکررہاہے جوکہ ثابت کرتاہے کہ عمران نیازی کی ترجیحات کچھ اورہی ہیں ، اسلام آباد کی جانب مارچ سے پہلے پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پربھی ورکرز اجلاس منعقدکئے جائیں گے جن سے میاں شہبازشریف ،حمزہ شہبازشریف اورمریم نوازشریف بھی خطابات کیاکریں گی ، ملک کے ساتھ کھلواڑکرنے والوںکاہاتھ روکنے
کے لئے سیاسی جماعتوں کومنظم ہوناپڑے گا۔آج پاکستان جس نہج پرپہنچ چکاہے وہ تشویشناک ہے ۔اسٹیٹ بنک کوآئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیاگیاہے جس سے واضح ہورہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹرکی طرف بڑھ رہاہے ۔آٹا،چینی ،تیل اورکھادمافیاعمران خان کے اردگردبیٹھاہے اس لئے ان کے اوپرکوئی ہاتھ نہیں ڈالاجارہا۔مسلم لیگ ن کے دورمیں بجلی بحران اوردہشت گردی بڑے دومسائل تھے جن پرمیاں نوازشریف نے دانشمندانہ پالیسیوں کے تحت قابوپایا۔