پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

سینئر اداکار مسعود اختر کا سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے ، شوبز شخصیات کا حکومت سے مطالبہ

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبز شخصیات نے حکومت سے پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار مسعود اختر کا سرکاری سطح پر علاج کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

وزارت ثقافت بغیر کسی تاخیر کے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرے ، مسعود اختر نے چھ دہائیوں تک فن کی خدمت کی ہے اور حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ علالت میں ان کی اور ان کے اہل خانہ کی سرپرستی کرے ۔ سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر، سہیل احمد، نسیم وکی، قوی خان، عرفان کھوسٹ، بشریٰ انصاری، ماریہ واسطی، افتخار ٹھاکر اورچیئرمین ایوارڈ کمیٹی سہیل بخاری نے کہا کہ ایسے وقت میں جب انہیں علاج معالجے کی ضرورت ہے انہیں ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ہسپتال میں بھجوایا جارہا ہے ۔ حکومت ان کے اہل خانہ کو اطمینان دلائے کہ وہ جس ہسپتال سے چاہیں مسعود اختر کا علاج کرائیںحکومت اس کے تمام اخراجات برداشت کرے گی ۔ شوبز شخصیات نے کہا کہ سینئر اداکار مسعود اختر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے بانی رکن بھی ہیں اور ان کی فن کے لئے بھی لازوال خدمات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…