ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم لانگ مارچ، حکومت پر دبائو بڑھانے کیلئے مریم نواز کو متحرک کرنے کا فیصلہ

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے لانگ مارچ سے پہلے حکومت پر دباو ڈالنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے پہلے ن لیگ نے عوام کو

متحرک کرنے کیلئے مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے مریم نواز کو ایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے پارٹی قائد نواز شریف نے بھی مریم نواز کو عوامی رابطوں کیلئے ہدایت جاری کر دی ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے سے مریم نواز سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی،(ن )لیگ کی نائب صدر مریم نواز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دورے کریں گی جہاں جلسوں اور جلوسوں کے علاوہ مریم نواز ورکرز کنونشنز کی سربراہی بھی کریں گی۔ پارٹی قائدین کو ن لیگ کی نائب صدر کی سیاسی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں،دوروں کیلئے ڈویژنل اور ضلعی صدور کو خصوصی ہدایات دے دی گئیں ہیں جبکہ مریم کی گرفتاری کے خدشات پر پارٹی کو پلان بی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…