جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ڈرامائی موڑ، فنڈنگ کرنیوالوں نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )سینئر صحافی عمر چیمہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ پرکرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جن عطیات دینے والوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے بعض لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فنڈ شوکت خانم ہسپتال

کو دئیے تھے جو پی ٹی آئی کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ سامنے لانے اور کیس کی سماعت لائیو دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے اور زیر التوا مسئلے پر قانون و انصاف کے تقاضے بلا تاخیر پورے کیے جائیں، عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا ہے، شوکت خانم ڈونرز کو بطور پارٹی ڈونر اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں ڈالنا خوفناک انکشاف ہے، 35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا، جعلسازی سے ان 35 فیصد ڈونرز کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا

تھا کہ عمران خان نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، عمران خان نے شوکت خانم کے چندے  کو سیاسی فنڈز میں بدل کر جرم کیا، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِسی لیے چھپائے جا رہے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں رقوم منگوائیں، عمران صاحب کے غیر ملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل آنا باقی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…