لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پنجاب کے میدانی علاقوں میں پھر دھند چھا گئی ہے ، موٹر وے ایم2، 3 اورایم 11 کو مختلف مقامات سےٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق موٹروےایم 3کو لاہور سے جڑانوالہ تک ، موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ
سے شیخوپورہ تک اور ایم 11کولاہورسےسیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے ۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹر ویز مسافروں کی حفاظت کیلئے بند کی گئی ہیں ، ڈرائیور حضرات دھند میں رفتار کم اوراگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔دوسری جانب علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کے باعث دو پروازیں منسوخ جبکہ متعد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ لاہور سے کراچی جانے والی پروازای آر523اورکراچی سے لاہور آنے والی پرواز ای آر 522 منسوخ اور لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے412 ،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430،لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے9747 ،لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 ،لاہور سے لندن جانے والی پرواز بی اے 258 ، لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پروازجی نائن853،کولمبو جانے والی پرواز یو ایل 186 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ای آر 525 ،استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714
، لندن سے لاہور آنے والی پرواز بی اے 259،ابوظہبی سے لاہورآنے والی پرواز پی اے431 ،راس الخیمہ سے لاہور آنے والی پرواز جی نائن852، کولمبو سے لاہورآنے والی پرواز یو ایل 185 ،کراچی سے لاہورآنے والی پرواز ای آر524تاخیر کاشکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔