ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی 20 بھارتی ماہی گیر کراچی جیل سے رہا

datetime 23  جنوری‬‮  2022 |

کراچی/لاہور(این این آئی)کراچی کی جیل میں قید کی سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں (آج) پیر کو لاہور کی واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع مطابق پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور بلا اجازت مچھلیوں کا شکار کرنے پر گرفتار کیے گئے

20 ماہی گیر کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھے۔قید کی سزا پوری ہونے پر حکومتِ پاکستان نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات پر ان 20 ماہی گیروں کو اتوار کی صبح کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہا کر دیا گیا ہے۔رہائی پانے والوں میں سنیل ولد پیارے لال، راجو والد وینود، بچی لال ولد رام سہواک، ویوک ولد رام باسل، جئے سنگھ ولد دوسا بھائی، دنیش ولد رائے سنگھ، کمبلاپا بھویش ولد بابو بھائی، ہری ولد بھیکا، منو ولد ویرا، کرسان ولد کھیمہ، بھگت ولد باسو، بھویش ولد بھیکھا، نریش ولد سدی، کانا ولد دیوا، گوپال ولد جینا، احمد ولد دادا، بھیما ولد مالا، بھارت ولد ہاجہ اور دھیرو ولد کالا شامل ہیں۔لانڈھی جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عظیم تھیبو نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی جیلوں میں 588 بھارتی ماہی گیری قید ہیں جن میں سے 42 کے کیسز چل رہے ہیں جبکہ 516 سزا یافتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان بھارتی قیدیوں میں 10 سویلین

قیدی بھی شامل ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 620 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں جن کی رہائی کے لیے بھارت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔جیل حکام کے مطابق ان ماہی گیروں کو ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے ان ماہی گیروں کو جیل اہلکاروں کی نگرانی میں بس کے ذریعے لاہور پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق رہا کیے گئے ماہی گیروں کو بلقیس ایدھی کی جانب سے خیر سگالی کے تحت فی کس پانچ پانچ ہزار روپے نقدی اور استعمال کا ضروری سامان بھی دیا گیا ہے۔ماہی گیروں کی بھارتی حکام کو سپردگی کی تقریب لاہور کی واہگہ بارڈر پر (آج)پیر کی دوپہر ہو گی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…