جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے بنارسی ٹھگ رکھ لینا چاہیے ، عظمیٰ بخاری

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ قوم چار سالوں سے عمران نیازی اور عثمان بزدار کے فوٹو سیشن ہی دیکھ رہی ہے ،عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے بنارسی ٹھگ رکھ لینا چاہیے ،عمران حکومت وہ وائرس ہے جو

ملک اور معیشت کو لگ چکا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمرانی وائرس،کورونا وائرس،اومی کرون اور ویرینٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے،عمرانی وائرس نے قومی خزانے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے ،اس وائرس نے زکو ۃ اور کورونا فنڈ بھی کھالیا ہے ،کٹھ پتلی سرکار چار سال سے کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ،عمران خان اسکی فیملی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی چندہ کھانے کی لت لگ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اس وقت سیاسی یتیموں اور نابالغ مہروں کا قبضہ ہے ،پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ اب عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں،چند ہفتے قبل سے فسادی ٹولہ پی ڈی ایم کے مارچ سے خوفزدہ ہے،اب ان کی چیخیں نکل رہی ہیں،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی ہوگا اور مارچ سے قبل حکومت کا مارچ بھی نکالیں گے ،مارچ عمران خان کی رخصتی کا مہینہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…