بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سوزوکی کے بعد ٹویوٹا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)منی بجٹ میں مقامی طور پر اسمبل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضاف کے بعد پہلے پاک سوزوکی اور اب ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے بعد عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 63 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 93 ہزار روپے کیا گیا ہے۔منی بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارس کے 1.3 لیٹر ورڑنز پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جبکہ 1.5 لیٹر ورڑنز پر 5 فیصد ڈیوٹی کا نفاذ ہوا ہے۔اس کے بعد یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 ایل کی قیمت 63 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 ایل 66 پزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 45 ہزار روپے ک گئی ہے۔یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 68 جبکہ یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت 70 ہزار روپے بڑھائی گئی اور یہ دونوں بالترتیب 28 لاکھ 17 ہزار اور 29 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگئیں۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں 71 ہزار روپے اضافہ ہوا اور اب وہ 29 لاکھ 70 ہزار روپے کی ہوگئی ہے،یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 76 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 31 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹویوٹا کرولا کے تمام ورڑن پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹڑی کا نفاذ ہوا اور اس کے بعد ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی 81 پزار روپے مہنگا ہوکر 33 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔کرولا 1.6 اے ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے اضافے کے بعد 35 لاکھ 34 ہزار جبکہ کرولا 1.6 اے ٹی (ایس ای) کی قیمت 93 ہزار روپے بڑھنے کے بعد 38 لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی 93 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اسے خریدنے کے لیے اب 38 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا گریناڈے 1.8 سی وی ٹی اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 41 لاکھ 79 ہزار اور 41 لاکھ 99 ہزار روپے

میں دستیاب ہوں گی۔ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے ماڈلز پر 10 فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد اب ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 69 لاکھ 47 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ریوو جی اے ٹی ایک لاکھ 67 ہزار روپے اضافے کے بعد 73 لاکھ 6 ہزار روپے، ریوو وی اے ٹی ایک لاکھ 81 ہزار روپے اضافے کے بعد 80 لاکھ 30 ہزار اور ریوو روکو ایک لاکھ 93 ہزار روپے اضافے کے بعد 84 لاکھ 72 ہزار روپے میں

دستیاب ہوگی۔ٹویوٹا فورچنر جی کی قیمت میں 3 لاکھ 90 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ ماڈل 85 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔فورچنر وی کی قیمت میں 4 لاکھ 52 ہزار روپے، فورچنر ایس کی قیمت مین 4 لاکھ 73 ہزار روپے اور فورچنر Legender کی قیمت میں 4 لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 99 لاکھ 41 ہزار، ایک کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار اور ایک کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…