پاگل پن کے دورے،کرسی و اسٹریچرمیں پیشی کا ڈرامہ فیل، ڈاکٹروں نے ظاہر جعفرکا راز فاش کر دیا

20  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کو مکمل فٹ قرار دیدیا۔ڈاکٹرز کی رپورٹ سیشن کورٹ کو موصول ہوگئی، ظاہر جعفر کو گزشتہ روز کرسی پر بٹھا کر لایا گیا تھا جبکہ جمعرات کو اسے اسٹریچر پر لٹاکر عدالت لایا گیا۔نور مقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر عبدالستار نے کہا کہ مقتولہ

نور مقدم کے نمبر سے مختلف نمبروں سے کال موصول ہوئیں اور کی گئیں، ایک مخصوص نمبر سے مقتولہ نور مقدم کا 19 اور 20 جولائی کو مسلسل رابطہ رہا، اس نمبر کے حامل بندے کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت پر وکیل صفائی نے تفتیشی افسر عبدالستار کے بیان پر جرح کی، تفتیشی افسر بت عدالت کو بتایا کہ27 جولائی کو 7 افراد کی سی ڈی آر موصول ہوئی تھی، 27 جولائی سے قبل ظاہر جعفر، ذاکر جعفر، جمیل اور عصمت آدم جی بھی گرفتار تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق موبائل کمپنی کے کسی ملازم کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا، مقتولہ نور مقدم کے واٹس ایپ کا ڈیٹا پولیس نے نہیں لیا، مدعی نے پولیس کویہ بیان نہیں دیا کہ انہیں مقتولہ کی کال واٹس ایپ پر آئی۔عبدالستار نے بتایا کہ نور مقدم کا صبح 10 بج کر 46 منٹ تک کا ڈیٹا موجود ہے، 10بج کر46 منٹ کے بعد مقتولہ کا موبائل فون بند ہوا تاہم یہ بات درج نہیں کی گئی، میں نے نہیں لکھا کہ مقتولہ نور مقدم کا فون ان لاک نہیں ہورہا جس کے باعث ٹرانسکرپٹ لکھنا ممکن نہیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ڈی آ کے مطابق مقتولہ کا وقوعہ کے وقت اپنی والدہ کے ساتھ رابطے میں تھی، میں نے مقتولہ کی والدہ کو شامل تفتیش نہیں کیا، سی ڈی آر کے ڈیٹا پر کسی کا نام درج نہیں نہ سی ڈی آر دینے والے کا نام اور دستخط ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ میں نے خود بھی سی ڈی آر کے ڈیٹا پر دستخط نہیں کیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…